پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ہسپتال لانچ کردیا گیا

 پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ہسپتال لانچ کردیا گیا

کراچی :فائنڈ مائی ڈاکٹر نے پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ہسپتال لانچ کیا ہے، فائنڈ مائی ڈاکٹر دراصل پاکستان میں ایک ہیلتھ اسٹارٹ اپ ہے جو دور دراز کے علاقوں میں  صحت  کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل ہسپتال کا افتتاح جمعرات 20 اکتوبر کو کراچی کے میریٹ ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، شہزاد رائے اور زہرہ خان سمیت  دیگر  قابل ذکر شخصیات نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب  میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب  کا کہنا تھا  میونسپل کارپوریشن نجی شعبے کے تعاون سے صحت کی سہولیات فراہم کرے گی۔

فائنڈ مائی ڈاکٹر کے بانی اور سی ای او سعد صدیق  کا کہنا تھا سحت کے شعبے میں یہ ایک اہم سنگ میل ہے۔   پاکستا نی عوام  کی  صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو بڑھانے اور بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہمارا مشن  ہے۔ ڈیجیٹل ہسپتال  سے  شہریوں کو  صحت کی سہولیات  تک رسائی آسان ہوگی ۔

سعد صدیق کا کہنا تھا فائنڈ مائی ڈاکٹر ایک ہیلتھ کیئر اسٹارٹ اپ ہے جسے 2016 میں قائم کیا گیا تھا۔ ٹیکنالوجی کے ساتھ جو PMC سے تصدیق شدہ ڈاکٹروں، قابل اعتماد اور معروف لیبارٹریوں اور مریضوں کے درمیان ایک پل کا کام کر رہی ہے۔  ہمیں امید ہے کہ یہ ادار ہ  نہ صرف ہماری بلکہ تمام آنے والی نسلوں کی خدمت کرے گا۔ 

انہوں نے کہاہسپتال میں چوبیس گھنٹے آن لائن آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (OPD) کی سہولت دستیاب ہوگی، مریض آن لائن سہولت کے ذریعے گھر بیٹھے مفت طبی مشاورت  کر سکتے ہیں۔

فائنڈ مائی ڈاکٹر پورے کراچی  کے  رہائشیوں کو مفت ٹیلی ہیلتھ مشاورت فراہم کرے گا۔ فائنڈ مائی ڈاکٹر  لوگوں  کی صحت کی دیکھ بھال کی صنعت میں انقلاب لانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال  ک استعمال کررہا ہے  ۔ ہیلتھ کیئر اسٹارٹ اپ پاکستان میڈیکل کمیشن کے تصدیق شدہ ماہرین کی اپنی ٹیم کے ذریعے اعلیٰ معیار کے طبی علاج کو قابل رسائی اور سستا بنانا چاہتا ہے۔

فائنڈ مائی ڈاکٹر کے بانی اور سی ای او سعد صدیق نے مزید کہا کہ ایپ میں صرف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سے منظور شدہ ڈاکٹرز  شامل ہیں ۔ اس میں 1,800 ڈاکٹروں کی  قابلیت، دستیابی کے اوقات  اور  فیس  کی  تفصیلات بھی  دی گئی ہیں۔ ایپ صارفین کو اپنی 10 سال کی طبی تاریخ کو محفوظ کرنے اور ریکارڈ کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل سٹارٹ اپ نے ایک اور سروس کا آغاز کیا تھا  جس کا نام ’لیب ٹیسٹ ایٹ ہوم‘ ہے۔  اس سروس کے ذریعے   لیب ٹیسٹ کے لیے مریض کے گھر سے خون   کے سیمپل  لئے جاتے ہیں ۔