عمران خان کی حکومت میں کورونا فنڈز میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

عمران خان کی حکومت میں کورونا فنڈز میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف
سورس: File

اسلام آباد: وفاقی وزارت صحت میں کورونا کے دوران اربوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ کرپشن کے حوالے سے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں وفاقی وزارت صحت میں کورونا وائرس کیلئے مختص فنڈ میں اربوں روپے کی مالی بےضابطگیوں کی نشاہدہی کی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اشیاء کی خریداری کیلئے قوانین کی خلاف معاہدے کیے گئے ۔ 

رپورٹ کے مطابق قوانین سے ہٹ کر 6ارب 84 کروڑ روپے کی ادائیگی بھی مشکوک قرار دیں گئیں ہیں۔ جعلسازی کے ذریعے ہزاروں افراد کو کورونا اور زکوۃ فنڈز سے نوازنے کے ساتھ ساتھ 140 مردہ افراد کے نام پر بھی خطیر رقوم کی تقسیم کی گئی۔ ریسورس میجمنٹ سسٹم کی تنصیف میں پروکیورمنٹ قوانین کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے فوڈ اتھارٹی سے مضرصحت قرار دی گئی چینی اور آٹے کی خریداری کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔ وینٹی لیٹر کی خریداری میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں کی گئیں 

پنجاب سے 26ہزار 555 افراد نے جعلسازی کرکے کورونا اور زکوۃ فنڈز سے ایک ارب 59 کروڑ کی رقم غیر قانونی طور پر تقسیم کی گئی ۔ 86 ہزار 211 سرکاری ملازمین کو غیر قانونی طور پر 1 ارب 84 کروڑ سے زائد رقم کی ادائیگی کی گئی۔ 1347 امیرترین افراد کو بھی کورونا فنڈز سے 16.164 ملین سے زائد رقم تقسیم کی گئی۔ 

مصنف کے بارے میں