گلبرک دھماکے کی افواہ نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا

گلبرک دھماکے کی افواہ نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا

لاہور: پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا کہ گلبرگ میں دھماکے کی کوئی اطلاع نہیں ہے، تاہم پھیلائی جانے والی اطلاعات کے پیش نظر ا فوج کی کوئیک رسپانس ٹیم کے دستے بھی پہنچ گئے۔ مزید تفیصلات کے مطابق گلبرگ میں رینجرز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا، لوگ کاروباری مراکز اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
دھماکے کی افواہوں کے بعدہوم اکنامکس کالج کی طالبات گھروں کو جانے کے لیے پریشان ہوگئیں اور جس کی وجہ سے افراتفری پھیل گئی۔ شہری عمارتوں سے نکل کر اوور ہیڈ برج پر جمع ہو گئے حفیظ سینٹر ، لبرٹی مارکیٹ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ شہری اس طرح کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔
یاد رہے اس سے پہلے ڈیفنس میں ہونے والے دھماکے میں 8افراد کے شہید ہونے کی تصدیق ہو گئی تھی۔ڈیفنس دھماکے کے عینی شاہد کا کہنا تھا کہ دھماکے سے اٹھنے والی دھول تھمی تو تیس پینتیس افراد گرے پڑے تھے ،شہر کے تمام اسپتالوںمیں ایمرجنسی نافذ،لوگ اپنے پیاروں کی خیریت معلوم کرنے دیوانہ وار پہنچے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق جناح اسپتال پہنچے اور انتظامات کا جائزہ لیا،لاہور کے اسپتالوں میں خون دینے والوں کا تانتا ثابت کر گیا کہ فسادی اپنے مذموم مقاصد میں بری طرح ناکام ہو گئے ،،قوم نے اپنے عزم سے ثابت کر دیا کہ اس سرزمین پر انتہا پسندوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں.