وزیراعظم عمران خان کے روس پہنچتے ہی پہلی بڑی خبر 

PMIK, PM Imran Khan Russia, Visit Russia

ماسکو :وزیر اعظم عمران خان کے روس پہنچتے ہی پہلی بڑی خبر بھی سامنےآگئی ،23سال بعد تاریخی دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیر اعظم ہیں جن کا ریڈ کارپٹ پر روس میں شاندار استقبال کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دو رو زہ دورہ روس کیلئے ماسکو پہنچ گئے ،ماسکو ائیرپورٹ پہنچتے ہی وزیر اعظم عمران خان کا شاندار استقبال کیا گیا ،ماسکو ائیر پورٹ پر ریڈ کارپٹ بچھایا گیا ،وزیر اعظم کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ پر اعلیٰ حکام موجود تھے ۔

وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ روس میں  اہم روسی قیادت بشمول نائب وزیر اعظم، روسی سرمایہ کار اور تاجر ملاقاتیں کریں گے ،جہاں وہ  اسلاموفوبیا اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کرینگے ،وفاقی وزراء مخدوم شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، اسد عمر، حماد اظہر، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد، قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اور عامر محمود کیانی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس کے اہم نکات بھی سامنے آگئے ہیں ،اعلامیے کے مطابق صدر پیوٹن اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات اس دورے کا اہم ترین جزو ہے، ملاقات میں  اسلاموفوبیا اور افغانستان کی صورتحال بھی زیر غور لائی جائے گی۔