Get Alerts

نیویارک سٹی میں برفباری کے پیش نظر سکول بند، ٹریول بین نافذ

نیویارک سٹی میں برفباری کے پیش نظر سکول بند، ٹریول بین نافذ

نیویارک : نیویارک کے میئر، ظہران ممدانی نے ممکنہ برفباری کے پیش نظر شہر بھر میں سکول بند رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، نیو یارک سٹی میں مکمل ٹریول بین نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت رات 9 سے دوپہر 12 بجے تک غیر ضروری سفر پر پابندی لگائی گئی ہے۔ شہر میں 18 سے 24 انچ برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ بعض علاقوں میں یہ 28 انچ تک ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب امریکا بھر میں برفانی طوفان کے باعث 11 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ اور متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں۔ جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر 42 فیصد روانہ ہونے والی اور 63 فیصد آنے والی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

فیڈرل ایوی ایشن نے نیویارک ایئرپورٹس کے لیے گراؤنڈ سٹاپ کی وارننگ جاری کر دی ہے، اور نیشنل ویدر سروس نے اتوار کی رات سے پیر کی صبح تک مزید برفباری اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔

ٹیگز: