اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سابق رہنما اکبر ایس بابر نے محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی تقرری کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔ درخواست گزار نے شوکت عزیز صدیقی ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں تقرری کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کیس کے حتمی فیصلے تک محمود اچکزئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو تقرری سے قبل یہ جانچنا چاہیے تھا کہ اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی آزادانہ طور پر ہوئی ہے یا نہیں۔
اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ تقرری کے عمل میں قانونی ضابطوں کو ملحوظِ خاطر نہیں رکھا گیا، اس لیے اسے فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے۔