عام انتخابات، سیکیورٹی کیلئے فوج کی تعیناتی کی سمری کابینہ کو بھجوا دی گئی

عام انتخابات، سیکیورٹی کیلئے فوج کی تعیناتی کی سمری کابینہ کو بھجوا دی گئی
سورس: file

اسلام آباد: ملک بھر 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں سیکیورٹی کیلئے وزارت داخلہ نے فوج کی تعیناتی کی سمری کابینہ کو بھیج دی۔


ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکشن میں سیکیورٹی کیلئے 2 لاکھ 77 ہزار فوجی اہلکار مانگے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج، رینجرز اور ایف سی اہلکار عام انتخابات میں تعینات کیے جائیں گے۔

نگراں کابینہ کی منظوری کے بعد عام انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے فوج تعینات ہو گی۔

مصنف کے بارے میں