شہزادی ڈیانا کا 'کالی بھیڑ' سویٹر  برائے فروخت، قیمت صرف 2 کروڑ 29  لاکھ روپے

شہزادی ڈیانا کا 'کالی بھیڑ' سویٹر  برائے فروخت، قیمت صرف 2 کروڑ 29  لاکھ روپے
سورس: File

لندن: برطانیہ کی آنجہانی شہزادی ڈیانا کا پہنا ہوا ایک سویٹر  جس پر کالی بھیڑ کی تصویر کشی ہے وہ اس موسم گرما کے آخر میں آن لائن نیلامی کے لیے پیش کی جائے گی جس کی قیمت 80 ہزار ڈالر (جو کہ پاکستانی روپوں میں تقریبا 2 کروڑ 29 لاکھ  بنتے ہیں) ہے۔

نٹ ویئر کے لیبل وارم اینڈ ونڈرفل کے ذریعے ڈیزائن کیا گیا  سویٹر  31 اگست تا 14  ستمبر تک  Sotheby's Fashion Icons کی جانب سے آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہو گا۔

لیڈی ڈیانا نے اپنی اور پرنس چارلس کی شادی سے قبل اس سرخ  سویٹر   (جس میں سفید بھیڑوں کی قطاروں کے درمیان ایک اکیلی کالی بھیڑ کی تصویر کشی کی گئی ہے)کو سب سے پہلے جون 1981 میں  پرنس چارلس کو   پولو گیم میں کھیلتے ہوئے دیکھنے کے لیے پہنا تھا۔

بعد ازاں بازو کی کلائی سےکچھ خراب ہونے کے باعث ڈیانا کے پرائیویٹ سیکریٹری اولیور ایورٹ نے وارم اینڈ ونڈرفل کی شریک بانی جوانا اوسبورن کو خط لکھا کہ کیا اس کی مرمت کی جا سکتی ہے اور سویٹر کمپنی  کو واپس بھیج دیا۔ کچھ مہینوں بعد ڈیانا کو کمپنی کی جانب سےخراب سویٹر کے متبادل نیا سویٹر بھیج دیا گیاجسے ڈیانانے 1983 میں پہن کر تصویر کھنچوائی تھی۔

 وارم اینڈ ونڈرفل کی شریک بانی جوانا اوسبورن  کو رواں سال مارچ میں اپنے اسٹور میں ایک باکس میں سے لیڈی ڈیانا کا اصل سویٹر  ان کے سیکریٹری کے خط کے ساتھ ملا جسے اب وہ آن لائن نیلامی کے لیے پیش کریں گے۔

Sotheby's میں فیشن کی عالمی سربراہ سنتھیا ہولٹن نے پیر کو لندن میں ایک پریس پریویو میں کہا کہ "اگر آپ شہزادی ڈیانا ہیں، تو یقینی طور پر آپ کو ملبوسات کے بہت سے ٹکڑوں تک رسائی حاصل ہے جسے آپ پہننے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اور حقیقت یہ ہے کہ لیڈی ڈیانا اپنے اس سرخ  سویٹر کا ایک متبادل چاہتی تھیں اور پھر انہوں نےدو سال بعد اسے  دوبارہ پہنا ...تو اندازہ لگا لیجئے کہ  یہ سویٹر لیڈی ڈیانا کے لیے کتنی اہمیت کا حامل تھا۔ 

مصنف کے بارے میں