" چلیں اب اس مزیدار فتح کا جشن منائیں"،ایمرجنگ ایشیا کپ  فائنل  جیتنے  پرمحمد حارث کا ٹیم کےنام خصوصی پیغام 

کولمبو:ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت اے کو شکست دینے والی پاکستان شاہینز کے ٹیم نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے گئے ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 128 رنز سے شکست دیکر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔

پاکستان شاہینز کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے بھی سوشل میڈیا پر دو تصویروں کے ساتھ ایک کیپشن تحریر کیا ہے۔


محمد حارث نے لکھا کہ ناقابل فراموش ٹیم ورک کے نتیجے میں ہم ایمرجنگ ایشیا کپ کے چیمپئن بنے لیکن یہاں نمبر ون کپتان بابر اعظم کا خاص طور پر ذکر کرنا ضروری ہے جنہوں نے میچ سے پہلے ہمیں مفید مشورے دیے، چلیں اب اس مزیدار فتح کا جشن منائیں۔

مصنف کے بارے میں