زیورخ: فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل "ٹیم آف دی ٹورنامنٹ" کا اعلان کر دیا، جس میں عالمی چیمپئن سپین اور فرانس کے تین، تین کھلاڑی شامل ہیں۔
اعلان کردہ ٹیم میں ارجنٹائن کے دو کھلاڑیوں کو بھی جگہ دی گئی ہے، جبکہ دنیا کے معروف فٹبال ستارے اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔
ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں ارجنٹائن کے لیونل میسی، فرانس کے کیلیان ایم باپے، ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ اور انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم شامل ہیں۔
کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو بھی شاندار کارکردگی پر ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
فیفا کے مطابق ورلڈ کپ 2026 میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ان کی کھیل کی بنیاد پر آفیشل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے۔