چیف آف آرمی سٹاف  جنرل سید عاصم منیر  کا  جرمنی کا سرکاری دورہ ،  دستے نے سپہ سالار کوگارڈآف آنر  پیش کیا

چیف آف آرمی سٹاف  جنرل سید عاصم منیر  کا  جرمنی کا سرکاری دورہ ،  دستے نے سپہ سالار کوگارڈآف آنر  پیش کیا

برلن:چیف آف آرمی سٹاف  جنرل سید عاصم منیر نے  جرمنی کا سرکاری دورہ کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  جرمن   وزارت دفاع میں چیف آف ڈیفنس جنرل کارسٹن بریور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔  جرمن مسلح افواج کے دستے نے سپہ سالار کوگارڈآف آنر  پیش کیا۔

آرمی چیف کی جرمن فوج کے سربراہ جنرل الفونس مائس سے  ملاقات ہوئی  ۔آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف نے جرمن فوج کے کمبیٹ ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا۔آرمی چیف کو  سینٹر کے مختلف پہلوئوں  اور جرمن فوج  کو تربیت  پر بریفنگ دی گئی ۔ آرمی چیف  نے  سنٹر میں   مشق کا مشاہدہ کیا اور  تربیتی سہولتوں کا معائنہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف سے  جرمن مشیر قومی  سلامتی ، جرمن  وزیر مملکت امور خارجہ  ، سیکرٹری  وزارت دفاع  نے بھی ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں آرمی چیف   جنرل عاصم منیر سے  باہمی  دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ جرمن قیادت  نے  دہشت گردی  کے خلاف   اور خطے میں  امن کے لیے  پاک فوج کے کردار  کا اعتراف کیا۔ 

مصنف کے بارے میں