Get Alerts

 چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر   کا  انتقامی سیاست نہ کرنے کا اعلان

 چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر   کا  انتقامی سیاست نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  نے  انتقامی سیاست نہ کرنے کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کاکہنا ہےکہ ہم انتقامی سیاست نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے ایک بیان میں  کہاکہ ہمیں کسی سے انتقام نہیں لینا۔ہم انتقامی سیاست نہیں کرنا چاہتے۔  ملک اور قوم کی خاطر سیز فائر ہونا چاہیے۔

اس کے باوجود کہ ظلم بھی ہمارے ساتھ ہورہا ہے ہماری طرف سے سب کے لیے عام معافی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں ملک اور قوم کی خاطر سیز فائر ہونا چاہیے، ”کلیش آف ٹائیٹنز“ ختم ہونا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ ملک کی معیشت ، آئین اور قانون کی بالادستی کی خاطر بات کرنا چاہتے ہیں۔

ٹیگز: