اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ترکی، آذربائیجان، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور ایران کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ان دوروں کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور ان کا دورہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر اہم سفارتی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ان ممالک کے دورے کے دوران بھارتی الزامات اور بیانات کو دوستانہ ممالک کے سامنے پیش کریں گے تاکہ بھارت کا چہرہ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کیا جا سکے۔ یہ دورے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو مستحکم کرنے اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔