جنگ عظیم سوئم،ترکی نے روس سے دنیا کا جدید ترین ڈیفنس سسٹم حاصل کر لیا

جنگ عظیم سوئم،ترکی نے روس سے دنیا کا جدید ترین ڈیفنس سسٹم حاصل کر لیا

تیسری جنگ عظیم کا خطرہ بڑے اسلامی ملک نے دنیا کا خطرناک ترین نظام حاصل کر لیا

انقرہ:ترکی نے روس سے دنیا کا جدید ترین ڈیفنس سسٹم حاصل کر لیا،تفصیلات کے مطابق خطے میں ابھرتے ہوئے خطرات اور ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے ترکی نے روس کا s.400میزائل سسٹم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے،اس جدید نظام جنگ کو حاصل کرنے کے بعد ترکی کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہو جائے گا۔

روس کا S.400دفاعی نظام دنیا کے جدید ترین ڈیفنس سسٹم ہے جو کہ چار سو کلومیٹر کی حدود تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ روس یہ دفاعی نظام2007سے استعمال کر رہا ہے اب روس نے نظام ترکی کو دینے کا فیصلہ کیا۔ترکی اور روس کے درمیان اب تک ہونے والی سب سے بڑی ڈیل ہے۔

ترکی اور روس میں ہونے والی حالیہ دفاعی معاہدے نے ناٹو ممالک کو پریشان کر دیا ہے ناٹو ترجماں کا کہنا ہے کہ یہ نظام یورپ کے اسلحے سے مطابقت نہیں رکھتا۔ اس موقع ترکی کے صدر کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک سے جو اسلحہ حاصل کیا گیا تھا وہ ترکی کی دفاعی ضروریات پوری نہیں کر رہا ہے۔

یاد رہے کچھ مہینے پہلے بڑے ممالک نے اپنی فوجی طاقت کا مظاہرہ کیا تھا جو کہا جا رہا ہے یہ مشقیں جنگ عظیم کے خطرے کے پیش نظر کی جا رہی ہیں۔ اس مشقوں میں برطانیہ ،امریکا اور کینیڈا شامل ہیں ان مشقوں کی خاص بات جوہر ی میزائل حملوں سے بچنے کے لیے دفاعی نظام کے تجربات کئے گئے تھے۔