وزیراعظم عمران خان کی عالم اسلام کو رمضان کی مبارکباد

 وزیراعظم عمران خان کی عالم اسلام کو رمضان کی مبارکباد
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے رمضان الکریم کی آمد پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔


تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بطور قوم ہم نے اپنی پالیسیوں کو امیر کے لیے بنایا اور کمزور طبقہ کو نظر انداز کیا۔ ہمیں اس ماہ مبارک میں غریب اور کمزور طبقہ کو نظر انداز کرنے پر اللہ تعالی سے معافی مانگنی چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم دہاڑی داروں، چھابڑی والوں اور مزدروں کا سوچے بغیر لاک ڈاؤن کریں گے تو ان سب کو بھوک کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایسے کمزور طبقہ اور غریب شہریوں کو نظر انداز کرنے پر اللہ تعالی ہمیں معاف کرے۔

 

اپنی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ آئیں اس مسئلہ کو ایک قوم بن کر حل کرتے ہیں۔ ہم ماہ رمضان میں کمزور طبقہ کو غربت سے نکال کر قومی دھارے لائیں گے، جس طرح ہمارے نبی پاک ﷺ نے جس طرح دنیا کی پہلی فلاحی ریاست، ریاست مدینہ میں کیا اور جیسے چین نے اپنے ستر کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر سے نکالا۔