ٹیکس ریٹ نہیں بڑھا رہے،مہنگائی کم کرکے الیکشن میں جائیں گے: مفتاح اسماعیل 

ٹیکس ریٹ نہیں بڑھا رہے،مہنگائی کم کرکے الیکشن میں جائیں گے: مفتاح اسماعیل 
سورس: File

واشنگٹن: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ رواں سال ٹیکس ریٹ بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ عمران حکومت نے جو کمٹمنٹ کی تھی اسے پورا کرنے کے پابند ہیں۔ 

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ زرمبادلہ کے زائدذخائر  بڑھا اورمہنگائی کم کرکے الیکشن میں جائیں گے۔آئی ایم  ایف  کے ساتھ مثبت مذاکرات ہوئے۔ پاکستان میں سبسڈی امیرلوگوں کو دی جاتی ہے۔  حکومت  یہ بوجھ برداشت نہیں کرسکتی  ۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گاڑی میں پٹرول ڈلواتاہوں تو 1600کی سبسڈی حکومت دیتی ہے۔ ڈیفالٹ کا کوئی چانس نہیں  ہے۔  ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔ پی ٹی آ ئی حکومت نے جوکمٹمنٹ کی تھی اسے بڑھانے کے پابند ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اس سال ٹیکس  ریٹ  بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں  ۔ اگلے سال  آئی ایم ایف  پروگرام  کو بڑھاناہے۔ اس سال ٹاگٹ آئی ایم ایف  پروگرام برقراررکھنا ہے۔اسٹیٹ بینک کو خودمختاری دی جاچکی ہے۔  

مصنف کے بارے میں