رمضان المبار ک کی آمد سے قبل مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان

 رمضان المبار ک کی آمد سے قبل مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان

اسلام آباد: ملک میں رمضان المبار ک کی آمد سے قبل مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری  ہے۔  حالیہ ہفتے کے دوران  گرانی کی شرح میں1.11فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 14 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ، 14 کی قیمتوں میں کمی اور 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران آلو انڈے،پیاز،ٹماٹر،بیف اورمٹن سمیت کئی اشیاء مہنگی ہوئیں جن میں ایل پی جی ، پیاز ،انڈے ، آلو، ٹماٹر،پٹرول ،مٹن اوربیف کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

اس  کے برعکس  چکن ،چائے،دال مسور ، کوکنگ آئل، سادہ روٹی، لہسن ،ویجیٹیبل گھی اورگڑ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

مصنف کے بارے میں