سندھ اراکین اسمبلی نے استعفے جمع کرادیئے ہیں ، بلاول بھٹو

سندھ اراکین اسمبلی نے استعفے جمع کرادیئے ہیں ، بلاول بھٹو
سورس: File photo

کراچی ،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم مسائل حل نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دیں اور گھر چلے جائیں ۔ملیر ایکسپریس وے کراچی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےبلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی پی پی کے تمام اراکان اسمبلی نے اپنے استعفے میرے پاس جمع کروا دیئے ہیں  ان پر کافی قوتیں دباؤ ڈال  رہی ہیں ۔ ان کے خلاف جعلی کیسز بنائے جارہے ہیں اور نیب کو استعمال کررہے ہیں لیکن کوئی طاقت نہیں ڈرا نہیں سکتی ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میں ان قوتوں کو کہتا ہوں کہ میرے لوگوں کے ساتھ یہ سلوک بند کریں مجھے مجبور نہ کریں کہ سب کو ایک ایک کرکے قوم کے سامنے بے نقاب کروں ۔   خزانہ خالی ہونے کے باوجود ہم نے تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کیا، ہم نے بے نظیر سپورٹ پروگرام شروع کیا اور ایک دن بھی عوام کو لاوارث نہیں چھوڑا انہوں نے کہا کہ  ہمارے پاس عوامی مسائل کا حل ہے، ہم جانتے ہیں عوام کو مشکل حالات سے کیسے نکالا جاسکتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  مشکل حالات میں وزیراعظم کا ایک ہی جواب ہوتا ہے میں کیا کروں؟ کشمیر پر حملہ ہوا تو وزیراعظم نے کہا ’’میں کیا کروں‘‘، آپ کہتے ہیں معاشی اشاریے اچھے ہیں، لیکن لوگ خودکشی کررہے ہیں، پاکستان بنگلا دیش اور افغانستان سے جی ڈی پی میں پیچھے رہ گیا ہے، مشکل حالات میں عمران خان حکومت عوام کو لاوارث چھوڑتی رہی تو عوام کی ناراضگی اور غصہ بے قابو ہوجائے گا۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ میری تیاری نہیں تھی تو  میرا سوال ہے کہ 22 سال کی جدوجہد میں وہ کیا کررہا تھا ۔ انہوں ںے کہا کہ صوبوں کوان کا حق نہیں دیا جارہا ۔ این ایف سی  ایوارڈ کا پیسہ سالہا سال سے نہیں دیا جارہا ۔