روس کا یوکرین پر حملہ، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس

روس کا یوکرین پر حملہ، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس

ماسکو: روس کے یوکرین پر حملے کے بعد ماسکو میں موجود وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں متعلق بدلتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اہم دوسرے پر روس کے دارالحکومت ماسکو میں موجود ہیں جہاں ان کی روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ انتہائی اہم ملاقات بھی ہو گی جس دوران مختلف امور پر بات چیت کی جائے گی۔ 
ذرائع کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کے بعد صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے جس کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت ماسکو میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور معید یوسف و دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں یوکرین پر روس کے حملے کے بعد بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اس معاملے پر پاکستان میں متعلقہ اداروں کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں