ریاض: سعودی عرب اور دیگر 18 ممالک نے مغربی کنارے پر اسرائیل کے قبضے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی زمین کو اپنی سرزمین قرار دینے کی کوششیں نہایت سنگین ہیں اور یہ اقدامات وسیع نوعیت کے ہیں۔
اعلامیے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ عرب لیگ اور او آئی سی نے بھی اس فیصلے کی سخت مذمت کی ہے۔ 19 ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کی غیر قانونی آبادکاری کا عمل تیز ہو چکا ہے، اور اسرائیلی حکومت کو مزید مضبوط کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
جاری کردہ اعلامیہ میں سعودی عرب، برازیل، فرانس، ڈنمارک، فن لینڈ سمیت دیگر ممالک کے نام شامل ہیں۔ اس میں آئس لینڈ، انڈونیشیا، آئر لینڈ، مصر، اردن، لگزمبرگ، ناروے، فلسطین، پرتگال، قطر، سلووینیا، اسپین، سوئیڈن اور ترکیہ بھی شامل ہیں۔