Get Alerts

عالمی یومِ تعلیم: صدر و وزیراعظم کا نوجوانوں کی تعلیم اور ترقی پر زور

عالمی یومِ تعلیم: صدر و وزیراعظم کا نوجوانوں کی تعلیم اور ترقی پر زور

اسلام آباد: عالمی یومِ تعلیم کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے جڑا ہوا ہے اور تعلیم نوجوانوں میں تجسس، صلاحیت اور مضبوط کردار کی تعمیر کا ذریعہ ہونی چاہیے۔ صدر زرداری نے ڈیجیٹل خواندگی، تحقیق، جدت، فنی و پیشہ ورانہ تعلیم اور خواتین و پسماندہ علاقوں میں مساوی تعلیمی مواقع کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوان تعلیم کے فروغ میں کلیدی شراکت دار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت مختلف پروگرامز کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنا رہی ہے، جن میں وظائف، وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم، اعلیٰ تعلیم اور فنی و پیشہ ورانہ تربیت شامل ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔

ٹیگز: