Get Alerts

پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ مسلسل چوتھے روز بھی جاری 

 پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ مسلسل چوتھے روز بھی جاری 

لاہور: پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ مسلسل چوتھے روز بھی جاری رہا، جس کے باعث متعدد شہروں میں معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے۔ لاہور، گوجرانوالہ اور دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے نشیبی علاقوں میں پانی جمع کر دیا۔

ادھر دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث ہیڈ مرالہ، ہیڈ خانکی اور ہیڈ قادرآباد کے مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ سیلابی پانی حافظ آباد، چنیوٹ اور جھنگ کے نشیبی علاقوں میں داخل ہونے سے ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی زیرِ آب آ گئی، جبکہ متعدد دیہات کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، جبکہ دریائے چناب کے کنارے آباد آبادیوں سے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ حکام نے شہریوں کو دریا اور سیلابی گزرگاہوں سے دور رہنے اور جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹیگز: