آئی ایم ایف کا پاکستان سے پھر'ڈومور'کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا پاکستان سے پھر'ڈومور'کا مطالبہ
سورس: File

اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈار آج بجٹ تقریرمیں فنانس بل میں ترامیم کا اعلان کرسکتے ہیں۔ بجٹ کی منظوری سے پہلے آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کےسامنے مزید شرائط رکھ دیں۔

آئی ایم ایف نے پارلیمنٹ سے بجٹ کی منظوری سے قبل بجٹ کے فریم ورک پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا۔ 

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے اخراجات میں کٹوتی، ایک لاکھ ڈالرپاکستان لانے کی اسکیم واپس لینے کا مطالبہ کر لیا ہے۔  

یاد رہے بجٹ میں سالانہ ایک لاکھ ڈالر لانے والے سے ذرائع آمدن نہ پوچھنے کی اسکیم دی گئی تھی اب آئی ایم ایف اس اسکیم میں ترامیم کا مطالبہ کررہا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پٹرولیم مصنوعات لیوی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے،آئی ایف کا  مطالبہ ہے کہ پٹرولیم لیوی بڑھانے کا اختیار پارلیمنٹ کی بجائے کابینہ کو دیا جائے اور سنسڈی کے حجم کو مزید کم کیا جائے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت کے اخراجات میں مزید کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی سبسڈی کو مزید محدود کیا جائے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سبسڈی پر گرین سگنل دیا ہے

ذرائع  کے مطابق اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈارآج بجٹ تقریرمیں فنانس بل میں ترامیم کا اعلان کرسکتے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں