Get Alerts

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

عالمی منڈی: امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 77 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 73 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح یو اے ای مربن خام تیل بھی 69 ڈالر فی بیرل کے قریب فروخت کیا جا رہا ہے۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی اور ممکنہ معاہدے کی اطلاعات کے باعث سرمایہ کاروں کے خدشات کم ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں پر دباؤ آیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کی صورتحال بہتر ہونے سے عالمی سطح پر تیل کی سپلائی کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کم ہو سکتی ہے، تاہم مستقبل میں قیمتوں کا انحصار خطے کی صورتحال اور عالمی طلب و رسد پر رہے گا۔

ٹیگز: