گلوکار الٹن جان نے ٹرمپ کے اعزاز میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا

الٹن جان واشنگٹن کے ایک مال میں صدر کی افتتاحی تقریب میں ہونے والے کنسرٹ میں پرفارم کریں گے

 گلوکار الٹن جان نے ٹرمپ کے اعزاز میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا

امریکہ : برطانوی گلوکار الٹن جان نے واشنگٹن میں امریکا کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اعزاز میں رکھی جانے والی تقریب میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا۔اس سے قبل خبریں تھیں کہ الٹن جان واشنگٹن کے ایک مال میں صدر کی افتتاحی تقریب میں ہونے والے کنسرٹ میں پرفارم کریں گے۔تاہم الٹن جان کے ترجمان نے اس سے انکار کردیا۔ الٹن جان کے ترجمان فرین کرٹس کا کہنا تھا کہ گلوکار ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کی افتتاحی تقریب میں پرفام نہیں کریں گے'۔

الٹن جان امریکی صدر کی الیکشن مہم کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کے لیے کئی ایونٹس میں پرفارم کرتے آئے ہیں۔گلوکار الٹن جان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم کے دوران اپنے دو گانوں کے بغیر اجازت استعمال پر بھی اعتراض اٹھایا تھا، الٹن کا کہنا تھا کہ ان کا کوئی بھی گانا یا میوزک ڈونلڈ ٹرمپ کے اشتہارات میں نظر نہ آئے۔واضح رہے کہ الٹن جان ہم جنس پرستی کے حامی ہیں اور ان کے حقوق کے لیے سرگرم رہتے ہیں۔یاد رہے کہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنوری 2017 میں وائٹ ہاوس منتقل ہو کر اختیارات سنبھال لیں گے۔

مصنف کے بارے میں