Get Alerts

لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیو بر ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کر لی

لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیو بر ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کر لی

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی جوئے کی تشہیر کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں عدالت نے ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے سعد الرحمٰن کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی رہائی کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے غیر قانونی جوئے کی ایپلیکیشنز کی تشہیر کی۔ اس سلسلے میں 17 اگست کو نیشنل کرائم ایجنسی لاہور نے ریاست کی مدعیت میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

اس کے علاوہ، یوٹیوبر کی اہلیہ کی شکایت پر سائبر کرائم ایجنسی کے 9 افسران کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔عدالت کی جانب سے ضمانت کی منظوری کے بعد ڈکی بھائی کو 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ٹیگز: