سندھ اسمبلی نے ایک مرتبہ پھر کالا باغ ڈیم سے اپنی نفرت کا اظہار کر دیا

سندھ اسمبلی نے ایک مرتبہ پھر کالا باغ ڈیم سے اپنی نفرت کا اظہار کر دیا
کیپشن: Image by facebook

کراچی : سندھ اسمبلی نے ایک مرتبہ پھر کالا باغ ڈیم سے اپنی نفرت کا اظہار کر دیا ، اسمبلی میں کالا باغ ڈیم کے خلاف قرارداد جمع کرا دی گئی ، قرارداد پی ٹی آئی ، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے جمع کرائی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی نے ایک مرتبہ پھر کالا باغ ڈیم سے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے ڈیم کی تعمیر کے خلاف قرار داد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی ہے ۔

قرار داد پیپلزپارٹی ، متحدہ قومی موومنٹ ، پاکستان اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے ۔

قرارداد پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی ، حسنین مرزا ، کنور نوید جمیل اور معظم علی عباسی سمیت اپوزیشن اتحاد کے تمام ارکان کے دستخط موجود ہیں۔

متحدہ اپوزیشن کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تین صوبے کالا باغ ڈیم کے خلاف متفقہ قراردادیں منظور کر چکے ہیں ، کالا باغ ڈیم ایک متنازع منصوبہ ہے جس پر کوئی اتفاق رائے نہیں ہے ۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آبی وسائل پر سب کا حق ہے اور سندھ کے عوام کو کالا باغ ڈیم پر شدید خدشات ہیں کیونکہ ڈیم کی تعمیر سے سندھ کو نقصان ہوگا۔

متحدہ اپوزیشن نے قرارداد کے ذریعے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کو ملک کے لیے ناگزیر قرار دیا اور کہا کہ بھاشا ڈیم پر تمام صوبوں کا اتفاق رائے ہے اور اس منصوبے پر کسی کو خدشات نہیں ہیں جبکہ بھاشا ڈیم پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے ضروری ہے۔