پشین: بلوچستان کے ضلع پشین میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی ایک کامیاب کارروائی کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائی خنائی بابا کے علاقے میں کی گئی جہاں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جوابی کارروائی میں 9 حملہ آور مارے گئے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ موقع سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ ہلاک افراد مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔