Get Alerts

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز کو جیت کے لیے 143 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز کو جیت کے لیے 143 رنز کا ہدف

لاہور: پاکستان سپر لیگ (سیزن 10) کے 15ویں مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 143 رنز کا ہدف دے دیا۔

میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ کی بیٹنگ لائن 19.3 اوورز میں صرف 142 رنز پر سمٹ گئی۔ ٹیم کے بیشتر اہم بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ فہیم اشرف نے 43، کوشل مینڈس نے 36، اور حسن نواز نے 35 رنز کی انفرادی اننگز کھیلیں۔

دیگر بیٹرز میں رائلی روسو 10، سعود شکیل 6، مارک چیپمین 4، خرم شہزاد اور محمد وسیم صرف 1، جبکہ فن ایلن اور محمد عامر بغیر کوئی رن بنائے واپس لوٹ گئے۔ ابرار احمد 2 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کی جانب سے حسن علی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ میر حمزہ اور عباس آفریدی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد نبی اور فواد علی نے ایک، ایک وکٹ لی۔

کراچی کنگز کے کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، ٹم سائفرٹ، جیمز ونس، عمیر بن یوسف، خوشدل شاہ، شان مسعود، محمد نبی، فواد علی، عباس آفریدی، میر حمزہ اور حسن علی شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں رائلی روسو، کوشل مینڈس، حسن نواز، فن ایلن، مارک چیپمین، فہیم اشرف، محمد وسیم، محمد عامر، خرم شہزاد اور ابرار احمد شامل ہیں۔

 
 

ٹیگز: