خطرے کی گھنٹی ، پی ٹی آئی غیرملکی ممنوعہ فنڈنگ تحقیقات میں اہم پیش رفت

خطرے کی گھنٹی ، پی ٹی آئی غیرملکی ممنوعہ فنڈنگ تحقیقات میں اہم پیش رفت
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کو غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے 3 مرکزی اکاؤنٹس کا سراغ لگالیا۔

ذرائع کے مطابق تینوں اکاؤنٹس سے بھاری رقوم بیرون ممالک سے پاکستان آئیں ۔ تینوں اکاونٹس طارق شفیع کی طرف سے کھولے گئے ۔ طارق شفیع اور ابراج گروپ کے عارف نقوی دونوں نے ایجنٹس کے طور پر بین الاقوامی رقوم کی ترسیل کی۔

طارق شفیع ہی وہ شخص ہیں جنہوں نے انصاف ٹرسٹ کھولا تھا۔ ایف آئی اے نے طارق شفیع اور عارف نقوی پر بیرون ممالک سفر کی عبوری پابندی عائد کردی ۔ ایف آئی اے نے طارق شفیع کے اکاؤنٹس منجمد کرکے اسے طلب کرلیا۔ 

مصنف کے بارے میں