پیپلز پارٹی کے لاڈلے تمام افسران کو سندھ بدر کرنے کا فیصلہ 

پیپلز پارٹی کے لاڈلے تمام افسران کو سندھ بدر کرنے کا فیصلہ 

کراچی : سندھ حکومت نے صوبے کی پوری انتظامی مشینری میں اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن کےآئندہ اجلاس میں افسران کی تبدیلی کی فہرستیں پیش کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکریٹری سندھ سول بیوروکریٹ کے تبادلوں کی فہرست فراہم کریں گےاورآئی جی سندھ صوبے میں تعینات پولیس افسران کی تبدیلی کے لسٹ دینگے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سابق حکمرانوں (پیپلز پارٹی) کے لاڈلے افسران کو صوبہ بدر کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

 لاڈلے افسران کو پنجاب اور کے پی حکومت کے حوالے کرکے وہاں سے افسران لیے جائینگےآئندہ انتخابات کے حوالے سے سندھ میں شفاف انتخابات کے لیے نیوٹرل افسران تعینات کیے جائینگے۔ الیکشن کمیشن نےڈی جی کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو خط، لکھ کرکے ڈی اے افسران کے تبادلوں کے احکامات منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں