مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر کی اہم ملاقات

مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر کی اہم ملاقات

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازسے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے رائے ونڈ میں مریم نوازشریف سے ملاقات کی ۔ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مریم نوازشریف نے پاکستان میں سفارتی ذمہ داریاں ملنے پر جین میریٹ کو مبارک دی ۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے استوار قریبی دو طرفہ دوستانہ تعلقات کی مزید مضبوطی کے علاوہ ماحولیات، تجارت، آئی ٹی، تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔

مریم نواز نے کہابرطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردارادا کررہے ہیں۔آپ کی تعیناتی سے برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردارادا کررہے ہیں۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے استوار قریبی دو طرفہ دوستانہ تعلقات کی مزید مضبوطی کے علاوہ ماحولیات، تجارت، آئی ٹی، تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔

مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین  اور بچیوں کی تعلیم کے لئے برطانیہ کی جانب سے مدد کو بھی سراہا اور شکریہ ادا کیا ۔  برطانوی ہائی کمشنر نے نیک تمناؤں کے اظہار پر مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔ 

مصنف کے بارے میں