پاکستان ،جنوبی افریقہ کراچی میں 14 سال بعد آمنے سامنے

پاکستان ،جنوبی افریقہ کراچی میں 14 سال بعد آمنے سامنے
سورس: File photo

کراچی ،نیشنل اسٹیڈیم  میں 14سال بعد پاکستان اور جنوبی افریقا کل مدمقابل ہوں گے۔دونوں ٹیمیں کل پہلا ٹیسٹ میچ کھیلیں گی ۔ 

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیانہونے والی ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی ہے، نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے آج بھرپور پریکٹس  بھی کی۔

قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی کہ سیریز کے نتائج پاکستان کے حق میں ہوں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ  جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کرچکا ہے، یہ 17 پلیئرز پہلے  ٹیسٹ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں۔ عابد علی اور عمران بٹ کو بطور اوپنر 17 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، اظہر علی، بابر اعظم، فواد عالم ، فہیم اشرف اور محمد نواز بھی 17 پلیئرز میں شامل ہیں،یاسر شاہ، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی بھی پہلے ٹیسٹ میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہیں۔