عوام تیار ہوجائیں ! حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط مان لی

عوام تیار ہوجائیں ! حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط مان لی
سورس: File

اسلام آباد: آئی ایم ایف کی شرائط پر حکومت نے تنخواہ دار طبقے کے لیے  انکم ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجاویز فنانس بل میں شامل کر دی ہیں ۔ ایک  لاکھ روپے تک تنخواہ والوں پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز واپس  لے لی گئی ہے۔   ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ڈھائی فیصد ٹیکس عائد ہوگا جب کہ ایک لاکھ سے زائد اور 2 لاکھ روپے تنخواہ تک 15 ہزار روپے سالانہ فکس ٹیکس دینا ہوگا۔

دستاویزات کے مطابق 2 لاکھ سے 3  لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر  ایک لاکھ 65 ہزار روپے سالانہ  جب کہ  20  فیصد ماہانہ ٹیکس ہوگا۔دستاویزات کی مطابق  3 لاکھ سے 5 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر 4 لاکھ 5 ہزار روپے سالانہ ٹیکس ہوگا جب کہ 3 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 25 فیصد ماہانہ ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

اسی طرح 5 سے 10 لاکھ روپے تنخواہ پر 10 لاکھ روپے سالانہ ٹیکس ہوگا اور  5 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 32.5 فیصد ماہانہ ٹیکس لاگو ہوگا۔  دستاویزات کے مطابق 10 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ والوں پر 29  لاکھ روپے سالانہ ٹیکس لگےگا اور 10لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 35 فیصد ٹیکس ہوگا۔ذرائع کے مطابق فکسڈ ٹیکس 30 جون 2023 سےختم کردیاجائےگا۔

مصنف کے بارے میں