Get Alerts

پاکستان کا عالمی سطح پر کردار بڑھ گیا، اب معاشی طاقت بننا ہدف ہے: اسحاق ڈار

پاکستان کا عالمی سطح پر کردار بڑھ گیا، اب معاشی طاقت بننا ہدف ہے: اسحاق ڈار

لاہور: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور آج دنیا پاکستان کو امن کے فروغ دینے والے ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سفارتی کوششوں نے پاکستان کے عالمی کردار کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوران اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو امن کے لیے کردار ادا کرنے کا موقع دیا۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کرکے خطے میں امن کے قیام میں اپنا حصہ ڈالا، جس پر پوری قوم اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کو جو عزت ملی ہے وہ قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اب پاکستان کو اپنی توجہ معاشی ترقی اور استحکام پر مرکوز کرنی ہے۔ ان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ملک کی بہتری کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں اور حکومت کی ترجیح پاکستان کو مضبوط معاشی قوت بنانا ہے۔

ٹیگز: