دواوں کی جعلسازی کے الزام میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو 6 سال قید کی سزا

دواوں کی جعلسازی کے الزام میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو 6 سال قید کی سزا

واشنگٹن:امریکا کی وفاقی عدالت نے پاکستانی نڑاد برطانوی شہری کو دواوں کی جعلسازی کے الزام میں 6 سال قید کی سزا سنادی۔دہری شہریت رکھنے و الے مصطفیٰ حسن عارف نے انٹرنیٹ پر دوائیں فروخت کرنا شروع کیں،جن کے حوالے سے انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان دواوں سے الزائمر اورایمفیزیما جیسی بیماریوں کا بھی علاج کیا جاسکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 37 سالہ مصطفیٰ حسن عارف نے دھوکے بازی سے 1500 مختلف ویب سائٹس کی مدد سے اپنی دوائیں بیچ کر ایک کروڑ 28 لاکھ ڈالرز کمائے جبکہ دنیا بھر سے تقریبا ایک لاکھ سے زائد افراد ان کی اس جعلسازی کا شکار ہوئے۔
یاد رہے بہت سارے پاکستانی لالچ میں آکر بیرون ملک میںفراڈ کرتے ہیں جس کے بعد وہ ملک کی بدنامی باعث بنتے ہیںحکومت پاکستان کو ایسے پاکستانیوں سے سخت ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا تک کہ یہ بیرون ملک جا کر پاکستان کی بدنامی کا باعث نہ بنیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں