پشاوریونیورسٹی میں میوزک کنسرٹ پردو طلبہ گروپوں میں تصادم،مشتعل طلباء کی ریلی

 پشاوریونیورسٹی میں میوزک کنسرٹ پردو طلبہ گروپوں میں تصادم،مشتعل طلباء کی ریلی

پشاور: پشاوریونیورسٹی میں میوزک کنسرٹ پردو طلبہ گروپوں میں تصادم ہوگیا۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے کنسرٹ دھاوابول دیا اور آلات موسیقی کوقبضے میں لیکراحتجاج کیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعے کی انکوائری کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔

مشتعل طلبہ کے مطابق شعبہ پیس اینڈکنفلیکٹ سٹڈیز میں اساتذہ اور طلبہ نے مشاعرے کی آڑ میں میوزک کنسرٹ کا اہتما م کیا تھا جسے طلباءنے ناکام بنا دیا اور آلات موسیقی قبضے میں لے لئے،مشتعل طلباءنے احتجاجی ریلی نکالی اور ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کےخلاف شدیدنعرہ بازی کیخ مظاہرین نے الزام لگایا کہ شعبہ پیس اینڈکنفلیکٹ سٹڈیز میں اساتذہ کے تعاون سے ایسے محفلوں کا ا نعقاد معمول بن گیا ہے جو طلبہ کے اخلاقی پستی کاباعث بن رہاہے۔

واقعے کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ رجسٹرار ،پرووسٹ اور چیف پراکٹرپر مشتمل تین رکنی تشکیل دی ہے جبکہ مشتعل طلباءنے خبر دار کیا کہ اگر انکوائری کمیٹی نے ملوث افراد کو بچانے کی کوشش کی توپھر سڑکوں پر نکل آئینگے ۔

مصنف کے بارے میں