Get Alerts

ٹی 20 سیریز کے لیے بنگلا دیش ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا

ٹی 20 سیریز کے لیے بنگلا دیش ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا

لاہور: پاکستان کے دورے پر آئی بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا 10 رکنی گروپ لاہور پہنچ گیا ہے۔ اس گروپ میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف کے ارکان بھی شامل ہیں۔

پہنچنے والے کھلاڑیوں میں حسن محمود، محمد تنویر اسلام، پرویز حسین سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔ ٹیم کے باقی کھلاڑی اور آفیشلز اتوار کی رات تک لاہور پہنچ جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی، جس کا پہلا میچ 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہے۔

سیریز کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جبکہ شائقین کو بھی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔

ٹیگز: