بھارت نے کلبھوشن یادیو کو بچانے کے لیے سر توڑ کوششیں شروع کر دیں

بھارت نے کلبھوشن یادیو کو بچانے کے لیے سر توڑ کوششیں شروع کر دیں

بھارت نے اپنے جاسوس کو بچانے کے لئے سرتوڑ کوششیں شروع کر دیں

لندن: بھارتی حکومت کلبھوشن یادیو کو بچانے کے لیے سفارتی محاذ پر سرگرم ہے اس سلسلے میں بھارتی حکام نے ایک درجن سے زائد یورپین حکومتوں کے اعلی افسران سے بھارتی افسران نے ملاقاتیں کیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت انٹرنیشنل کورٹ آ ف جسٹس پر ریسرچ اینڈ انالسٹ ونگ را کے جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کے کیس میں پسندیدہ فیصلے کی خواہش میں یورپین حکومتوں سے لابنگ اور ہیجان خیز اقدمات کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر کمانڈر یادیو کو ایران سے پاکستان میں داخل ہونے کے بعد تین مارچ2016 کو ایک پاکستانی شہر میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے بعد جاسوسی کے الزمات پر سزائے موت کی سزا دی گئی تھی۔