پٹرولیم ڈویژن نے پٹرول پر ڈیلرز مارجن میں 99پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دیدی

پٹرولیم ڈویژن نے پٹرول پر ڈیلرز مارجن میں 99پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دیدی
کیپشن: پٹرولیم ڈویژن نے پٹرول پر ڈیلرز مارجن میں 99پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دیدی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات پر مارجن میں اضافے کے معاملے پر پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن میں 71 پیسے فی لٹر جبکہ پٹرول پر ڈیلرز مارجن میں 99 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول پر او ایم سی مارجن 2 روپے 97 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 68 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 2 روپے 97 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 68 پیسے کرنے کی تجویز دی گئی۔ 

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پٹرول پر ڈیلر مارجن میں 99 پیسہ فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر ڈیلر مارجن میں 83 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پٹرول پر ڈیلر مارجن 3 روپے 91 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 90 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر ڈیلر مارجن 3 روپے 30 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ۔علاوہ ازیں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مارجن میں تقریباً پونے 9 روپے اضافے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن میں اضافے کی سمری ای سی سی کو ارسال کر دی گئی ہے۔

ادھر پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور وزارت توانائی و پٹرولیم کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور پٹرولیم ڈویژن کی مارجن میں اضافے کی سمری کو کامیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جبکہ ماضی میں ڈیلرز کا مارجن 20 پیسے کے حساب سے بڑھتا رہا۔

وزارت پٹرولیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 99 پیسے بڑھانے کی درخواست کی گئی اور اس اضافے سے ڈیلرز کو ہونے والا ماضی کا نقصان بھی پورا ہو جائے گا ۔