بیوی  کی ناراضگی مہنگی پڑ گئی ، شوہر جان  سے ہاتھ دھو بیٹھا

بیوی  کی ناراضگی مہنگی پڑ گئی ، شوہر جان  سے ہاتھ دھو بیٹھا

پونا: بیوی  کی ناراضگی مہنگی پڑ گئی ، شوہر جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔ سالگرہ کیلیے دبئی نہ لےجانے پربیوی  شوہر سے ناراض تھی ۔

بھارتی شہر پونے کی رہائشی 36 سالہ رینوکا اپنی سالگرہ منانےدبئی نہ لے جانے پر شوہر 38 سالہ بزنس مین نکھل کھنہ سے ناراض تھی۔ دونوں کے درمیان قیمتی تحائف نہ دینے پر بھی تلخ کلامی ہوئی جس پررینوکا نے اپنے شوہر  کو  گھونسہ مارا۔


پولیس کے مطابق  گھونسے کی وجہ سے   نکھل کھنہ کی ناک سے بے تحاشا خون بہنے لگا۔  نکھل کو   ہسپتال منتقل کیا  جہاں ڈاکٹروں نے  موت کی تصدیق کردی۔

پولیس نے خاتون کے خلاف قتل کا  مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔نکھل اور رینوکا نے پسند کی شادی کی تھی اور ان کی شادی کو 6 سال ہوچکے تھے۔

مصنف کے بارے میں