خاتون نے دو ہزار کے سینڈویچ پر 20 لاکھ سے زائد ٹپ دے دی

خاتون نے دو ہزار کے سینڈویچ پر 20 لاکھ سے زائد ٹپ دے دی
سورس: File

جارجیا: امریکہ میں ایک خاتون نے سینڈوچ کی ادائیگی کرتے ہوئے ٹپ (بخشش) کے طور پر 20 لاکھ سے زائد  رقم ریسٹورانٹ کو بھیج دی۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جارجیا کی ایک خاتون کے لیے معمول کا لنچ اس وقت ڈراؤنے خواب میں بدل گیا جب اس نے 7 ڈالر کے سینڈوچ پر حادثاتی طور پر 7 ہزار  105 ڈالر(20 لاکھ  28 ہزار 603 پاکستانی روپے) کی ٹپ دے دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کو حادثاتی طور پر بھیجی گئی رقم واپس لینے کیلئے اپنے بینک سے لڑنا پڑا۔ٹپ دینے والی خاتون کارنر کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنے کار ڈ سے ادائیگی کر رہی تھیں تو سسٹم کی خرابی کے باعث ان کے موبائل کے درج کیے گئے آخری چھ ہندسے ٹپ میں تبدیل ہو گئے۔ 

ان کاکہنا تھا کہ بینک نے اپنے سسٹم کی خرابی کومسترد کرتے ہوئے ان کی رقم واپس لوٹانے سے انکار کر دیا جس کے بعد انہوں نے اس مسئلے میں مدد کے لیے ریسٹورانٹ کا دورہ بھی کیا، لیکن وہاں مینیجر نے کہا کہ  صرف ان کا بینک ہی اس میں ان کی مدد کر سکتا ہے۔ 

حادثاتی طور پر ٹپ دینے والی خاتون کا کہنا ہے کہ بہت محنت اور بحث و مباحثہ کے بعد آخر کار ایک ماہ کے بعد ان کا بینک ان کی اضافی رقم کی واپس کرنے پر رضامند ہو گیا اور انہیں رقم واپس مل گئی۔ 

مصنف کے بارے میں