Get Alerts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایئر پنجاب کو جلد فعال کرنے کا حکم دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایئر پنجاب کو جلد فعال کرنے کا حکم دے دیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایئر پنجاب کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت دے دی۔ مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں ایئر پنجاب پراجیکٹ کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، اور اس بات پر زور دیا گیا کہ فیز ون کے لیے کارروائی جلد مکمل کی جائے۔

وزیراعلیٰ کو ایئر پنجاب پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں لاہور سے اسلام آباد کے لیے فلائٹ روٹس پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایئر پنجاب کے لیے جدید اور آرام دہ طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں گے تاکہ مسافروں کو بہترین سہولت فراہم کی جا سکے۔

اس اجلاس میں مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا، اور وزیراعلیٰ نے اس منصوبے کے لیے ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

ٹیگز: