پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پھلوں اور سبزیوں کو کولڈ سٹوریج میں رکھنے کا نوٹس لے لیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پھلوں اور سبزیوں کو کولڈ سٹوریج میں رکھنے کا نوٹس لے لیا

لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پھلوں اورسبزیوں کو مصالحہ لگاکولڈ سٹوریج میں رکھنے کانوٹس لیتے ہوئے صوبہ بھرکے کولڈ سٹوروں کو1 ہفتے کا الٹی میٹم دے دیاہے


اطلاعات کے مطابق ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں تمام کولڈ سٹوریجز کو خبردار کیا ہے کہ7دنوں کے اندر ناقص پھل اور سبزیاں تلف کر کے بہترین معیار کی اشیا کی موجودگی یقینی بنائیں اس ضمن میں جاری کردہ نوٹس میں تمام کولڈ سٹوریج مالکان کو تنبیہ کی گئی ہے کہ الٹی میٹم ختم ہونے کے بعد صوبہ بھر میں بیک وقت کولڈ سٹوریج پر چھاپہ مار کاروائی کی جائے گی اورکسی بھی طرح کی غیر معیاری اور کیمیکل لگی اشیا برآمد ہونے پر کولڈسٹور کو سیل کر کے تمام مال تلف کر دیا جائے گا


ترجمان کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی سائینٹیفک پینل میں کولڈ سٹوریج کے حوالے سے قانون سازی کا عمل تکمیل کے قریب ہے جس میں سبزیوں اور پھلوں کومصالحے اور کیڑے مار ادویات لگانے کے معیار کا تعین بھی کیا جا رہا ہے یاد رہے کہ کولڈ سٹوریج میں سٹور کی گئی سبزیوں اور پھلوں کو کیمیکل اور دیگر ادویات لگا کرزیادہ دیر تک سٹور کیا جاتا ہے