برٹنی اسپیئرز کا والد اپنی بیٹی کی خفیہ نگرانی کرواتا رہا، امریکی اخبار کا دعوی

برٹنی اسپیئرز کا والد اپنی بیٹی کی خفیہ نگرانی کرواتا رہا، امریکی اخبار کا دعوی
کیپشن: برٹنی اسپیئرز کا والد اپنی بیٹی کی خفیہ نگرانی کرواتا رہا، امریکی اخبار کا دعوی
سورس: فائل فوٹو

لاس اینجلس: امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کے والد بیٹی کے منگیتر، قریبی دوستوں اور وکیل سے بات چیت کی نگرانی کرواتا رہا۔ 

نیو یارک ٹائمز کے مطابق نجی سیکیورٹی فرم بلیک باکس کے عہدے دار نے بتایا کہ برٹنی اسپیئرز کی تقریباً چھ کروڑ ڈالر کی دولت کو کنٹرول کرنے والے ان کے والد کی نگرانی کی وجہ برٹنی کو نقصان اور برے اثرات سے بچانا تھا جبکہ گزشتہ 13 برس میں برٹنی کی ہر حرکت پر نظر رکھی گئی۔

امریکی میڈیا نے انکشاف کیا کہ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو والد کی جانب سے خفیہ نگرانی کا سامنا رہا اور والد نے برٹنی کے منگیتر، قریبی دوستوں اور وکیل سے بات چیت کی نگرانی بھی کروائی۔

افسر نے بتایا کہ اس پورے عرصے میں مجھے برٹنی نے واقعی کسی جیل کے قیدی کی یاد دلائی۔ افسر نے پیغامات کے اسکرین شاٹس فراہم کیے اور انہوں نے بتایا کہ جون میں برٹنی اسپیئر کے عدالت میں ریمارکس کے بعد ان کی سوچ بدل گئی اور برٹنی کو ان حالات کے پیش نظر سخت ذہنی تناؤ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سیکیورٹی افسر نے کہا کہ بلیک باکس چھوڑنے کا انتخاب ان کی زندگی کا بہترین فیصلہ تھا اور انہوں نے کہا کہ "میں نہیں جانتا کہ کل کیا ہونے والا ہے لیکن میں نے کبھی اس پر افسوس نہیں کیا۔"