انتخابات ایک ساتھ ہوں گے یا علیحدہ علیحدہ ،جولائی میں ہوں گے یا اکتوبر میں فیصلہ سپریم کورٹ نہیں پارلیمنٹ کرے گی: اتحادی جماعتوں کا اعلان 

انتخابات ایک ساتھ ہوں گے یا علیحدہ علیحدہ ،جولائی میں ہوں گے یا اکتوبر میں فیصلہ سپریم کورٹ نہیں پارلیمنٹ کرے گی: اتحادی جماعتوں کا اعلان 
سورس: file

اسلام آباد : اتحادی جماعتوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا کام آئین کے مطابق فیصلے کرنا ہے ثالثی کرانا نہیں۔ ثالثی کا فورم پارلیمنٹ ہے اور پارلیمنٹ اپنا کام بخوبی کرسکتی ہے۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انتخابات کب ہوں گے؟ علیحدہ علیحدہ ہوں گے یا ایک ساتھ فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔ 

اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے پارلیمنٹری کمیٹی کا فورم استعمال کیا جائے گا۔ ثالثی کا کردار اور بات چیت کا فورم پارلیمنٹ ہے۔ سپریم کورٹ کا کام آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرنا ہے ثالثی کرانا نہیں۔ 

اتحادی جماعتوں کا کہنا ہے کہ کسی ضد ، انا اور خواہشات کے مطابق فیصلے نہیں ہوسکتے ۔فنڈز کے اجرا سے متعلق پارلیمنٹ پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے۔