Get Alerts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کوششیں رنگ لے آئیں، 100 مزید الیکٹرک بسیں پاکستان کے لیے روانہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کوششیں رنگ لے آئیں، 100 مزید الیکٹرک بسیں پاکستان کے لیے روانہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کاوشوں سے شنگھائی سی پورٹ سے مزید 100 جدید الیکٹرک بسیں پاکستان کے لیے روانہ ہو گئی ہیں، جو چند ہفتوں میں پنجاب پہنچ جائیں گی۔

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر 2025 تک پنجاب کے ہر ضلع میں یہ ماحول دوست اور آرام دہ بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی۔

عوامی سہولت کے پیش نظر الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے رکھا گیا ہے، تاکہ ہر طبقے کے لوگ با آسانی اس سفری سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

بسوں میں ایئرکنڈیشنڈ اور اندرونی درجہ حرارت کنٹرول کا نظام نصب ہوگا، جبکہ خواتین کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مکمل نگرانی کا انتظام کیا گیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ:"ان شاء اللہ پنجاب کے عوام کو بہت جلد ہر ضلع میں آرام دہ اور جدید ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر ہوگی۔"

ٹیگز: