Get Alerts

فاسٹ بولر ایمن انور نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

فاسٹ بولر ایمن انور نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

لاہور :پاکستان ویمنز ٹیم کی فاسٹ بولر ایمن انور نے انٹرنیشنل کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی ہے۔

ایمن انور نے 2016 سے 2023 تک پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 8 ون ڈے اور 37 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ انہوں نے انٹرنیشنل کیریئر میں 4 ون ڈے اور 29 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں حاصل کیں۔

ایمن انور 2018، 2020 اور 2022-23 کے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے علاوہ 2022 کے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی قومی اسکواڈ کا حصہ رہیں۔

ریٹائرمنٹ کے بعد ایمن انور براڈکاسٹنگ سے وابستہ ہیں۔ رواں سال جنوری میں میچ ریفری کا کورس مکمل کرنے کے بعد انہوں نے نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ میں میچ ریفری کے طور پر بھی اپنی ذمہ داریاں نبھانا شروع کردی ہیں۔

ٹیگز: