یوکرینی دارالحکومت دھماکوں سے لرز اٹھا ، قبضے کی جنگ شروع

یوکرینی دارالحکومت دھماکوں سے لرز اٹھا ، قبضے کی جنگ شروع

کیف: یوکرین  کا دارالحکومت دھماکوں سے لرز اٹھا،  کیف پر قبضے کی لڑائی شروع ہوگئی۔


برطانوی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے  کیف میں چاروں سمت سے حملہ کیا گیا ہے، دارالحکومت کی گلیوں میں لڑائی شروع ہو گئی ہے جبکہ  یوکرینی حکومت  نے  شہریوں کو   گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت   کردی۔


شہر کے چڑیا گھر اور شلیاوکا کے علاقے میں 50 سے زیادہ دھماکوں اور گولہ باری کی اطلاعات ہیں۔ شہر بھر کی  کی سڑکوں پر 'ہو کا عالم '،سینکڑوں افراد گھروں کو چھوڑ کر سب وے اسٹیشنز ، بنکرز میں  پناہ لیے ہوئے  ہیں۔


روس نے  ملیتوپول کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ  یوکرین  نے کیف کے  مرکزی ایونیو پر روسی  حملہ پسپا کرنے اور لڑائی میں روس  کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ  کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں