کراچی سمیت سندھ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

کراچی سمیت سندھ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

کراچی: صوبے بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ۔ 3 مارچ تک جاری مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر تقریبا 10.6 ملین بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ذرائع محکمہ صحت سندھ  کے مطابق  6 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو ان کی قوت مدافعت بڑھانے کے لیے وٹامن اے کی اضافی خوراک دی جائے گی۔


محکمہ صحت  کے مطابق سندھ بھر میں شروع کی جانے والی مہم کے دوران 70 ہزار سے زائد ٹیمیں دس ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

3700 سے زائد اہلکار پولیو ٹیمز  کی حفاظت پر مامور ہوں گے۔


ڈاکٹر سعد خالد نگران وزیر صحت نے والدین اور اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے توانا مستقبل کے لیے پولیو ٹیمز سے تعاون کریں۔ 

مصنف کے بارے میں